۔ (۱۰۹۱۳)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: حَاصَرَ رَسُْوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَھْلَ الطَّائِفِ، فَخَرَجَ اِلَیْہِ عَبْدَانِ فَاَعْتَقَہُمَا، اَحَدُھُمَا اَبُوْ بَکْرَۃَ، وَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُعْتِقُ الْعَبِیْدَ إِذَا خَرَجُوْا إِلَیْہِ۔ (مسند احمد: ۲۱۷۶)
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہلِ طائف کا محاصرہ کیا تو ان میں سے دو غلام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آملے، ان میں سے ایک کا نام ابو بکرہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کو آزاد کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادت ِ مبارکہ یہی تھی کہ جب دشمن کی طرف سے کوئی غلام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آ ملتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو آزاد فرما دیتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10913)