۔ (۱۰۹۱۴)۔ (وَعَنْہٗمِنْطَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمَ الطَّائِفِ: ((مَنْ خَرَجَ إِلَیْنَا مِنَ الْعَبِیدِ فَہُوَ حُرٌّ۔)) فَخَرَجَ عَبِیدٌ مِنَ الْعَبِیدِ فِیہِمْ أَبُو بَکْرَۃَ، فَأَعْتَقَہُمْ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند أحمد: ۲۲۲۹)
۔(دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طائف والے دن فرمایا: جو غلام ہمارے پاس آ جائیں گے، وہ آزاد ہوں گے۔ پھر سیدنا ابو بکرہ سمیت کچھ غلام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آگئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو آزاد کر دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10914)