۔ (۱۰۹۷)۔ (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ)۔ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَۃٍ، عَنِ النَّائِمِ حَتّٰی یَسْتَیْقِظَ وَعَنِ الْمُبْتَلٰی حَتّٰی یَبْرَأَ وَعَنِ الصَّبِیِّ حَتّٰی یَعْقِلَ۔)) (مسند أحمد: ۲۵۶۲۷)
دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تین قسم کے افراد سے قلم اٹھا لیا گیا ہے، سونے والے سے حتی کہ وہ بیدار ہو جائے، پاگل سے حتی کہ وہ اس کیفیت سے بری ہو جائے اور بچے سے حتی کہ وہ عقل کرنے لگے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1097)