۔ (۱۰۹۳۸)۔ عَنْ أَبِی ہَمَّامٍ الشَّعْبَانِیِّ قَالَ: حَدَّثَنِی رَجُلٌ مِنْ خَثْعَمَ، قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی غَزْوَۃِ تَبُوکَ، فَوَقَفَ ذَاتَ لَیْلَۃٍ، وَاجْتَمَعَ عَلَیْہِ أَصْحَابُہُ، فَقَالَ: ((إِنَّ اللّٰہَ أَعْطَانِی اللَّیْلَۃَ الْکَنْزَیْنِ کَنْزَ فَارِسَ وَالرُّومِ، وَأَمَدَّنِی بِالْمُلُوکِ مُلُوکِ حِمْیَرَ الْأَحْمَرِیْنَ، وَلَا مُلْکَ إِلَّا لِلَّہِ یَأْتُونَیَأْخُذُونَ مِنْ مَالِ اللّٰہِ، وَیُقَاتِلُونَ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ۔)) قَالَہَا ثَلَاثًا۔ (مسند احمد: ۲۲۶۹۱)
ابو ہمام شعبانی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: بنو خثعم کے ایک شخص نے مجھے بیان کیا کہ ہم غزوۂ تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات کو قیام کیا، صحابہ کرام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب اکٹھے ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے آج رات مجھے فارس اور روم کے دو خزانے عطا فرما دئیے ہیں اور سرخ رنگ کے شاہانِ حمیر کے ذریعہ میری مدد فرمائی ہے، درحقیقت بادشاہت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے، یہ بادشاہ آتے ہیں اور اللہ کا مال لے کر اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
Musnad Ahmad, Hadith(10938)