۔ (۱۰۹۴۱)۔ عَنْ اَنَسٍ قَالَ: لَمَّا رَجَعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ غَزْوَۃِ تَبُوْکَ فَدَنَا مِنَ الْمَدِیْنَۃِ قَالَ: ((إِنَّ بِالْمَدِیْنَۃِ لَقَوْمًا مَاسِرْتُمْ مَسِیْرًا وَلَاقَطَعْتُمْ وَادِیًا إِلَّا کَانُوْا مَعَکُمْ فِیْہِ۔)) قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ وَھُمْ بِالْمَدِیْنَۃِ؟ قَالَ: ((وَھُمْ بِالْمَدِیْنَۃِ حَبَسَہُمُ الْعُذْرُ۔)) (مسند احمد: ۱۲۰۳۲)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوۂ تبوک سے واپس تشریف لاتے ہوئے مدینہ منورہ کے قریب پہنچے تو فرمایا: مدینہ منورہ میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں کہ تم نے جہاں بھی سفر کیا اور جس وادی کو طے کیا، وہ تمہارے ساتھ نہ جانے کے باوجود اجرو ثواب میں تمہارے ساتھ برابر شریک رہے ہیں۔ صحابہ کرام نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول! جبکہ وہ مدینہ منورہ ہی میں رہے اور سفر کے لیے نہیں نکلے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں، وہ مدینہ میں ہی رہے، دراصل بات یہ ہے کہ عذر نے ان کو روکا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(10941)