Blog
Books



۔ (۱۰۹۴۶)۔ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ کَثِیرِ بْنِ أَفْلَحَ قَالَ: قَالَ کَعْبُ بْنُ مَالِکٍ: مَا کُنْتُ فِی غَزَاۃٍ أَیْسَرَ لِلظَّہْرِ وَالنَّفَقَۃِ مِنِّی فِی تِلْکَ الْغَزَاۃِ، قَالَ: لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قُلْتُ: أَتَجَہَّزُ غَدًا، ثُمَّ أَلْحَقُہُ فَأَخَذْتُ فِی جَہَازِی فَأَمْسَیْتُ وَلَمْ أَفْرُغْ، فَقُلْتُ: آخُذُ فِی جَہَازِی غَدًا وَالنَّاسُ قَرِیبٌ بَعْدُ ثُمَّ أَلْحَقُہُمْ فَأَمْسَیْتُ وَلَمْ أَفْرُغْ، فَلَمَّا کَانَ الْیَوْمُ الثَّالِثُ، أَخَذْتُ فِی جَہَازِی فَأَمْسَیْتُ فَلَمْ أَفْرُغْ، فَقُلْتُ: أَیْہَاتَ سَارَ النَّاسُ ثَلَاثًا فَأَقَمْتُ، فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جَعَلَ النَّاسُ یَعْتَذِرُونَ إِلَیْہِ فَجِئْتُ حَتّٰی قُمْتُ بَیْنَیَدَیْہِ، فَقُلْتُ: مَا کُنْتُ فِی غَزَاۃٍ أَیْسَرَ لِلظَّہْرِ وَالنَّفَقَۃِ مِنِّی فِی ہٰذِہِ الْغَزَاۃِ، فَأَعْرَضَ عَنِّی رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَأَمَرَ النَّاسَ أَنْ لَا یُکَلِّمُونَا، وَأُمِرَتْ نِسَاؤُنَا أَنْ یَتَحَوَّلْنَ عَنَّا، قَالَ: فَتَسَوَّرْتُ حَائِطًا ذَاتَ یَوْمٍ، فَإِذَا أَنَا بِجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ فَقُلْتُ: أَیْ جَابِرُ نَشَدْتُکَ بِاللّٰہِ، ہَلْ عَلِمْتَنِی غَشَشْتُ اللّٰہَ وَرَسُولَہُ یَوْمًا قَطُّ؟ قَالَ: فَسَکَتَ عَنِّی فَجَعَلَ لَا یُکَلِّمُنِی، قَالَ: فَبَیْنَا أَنَا ذَاتَ یَوْمٍ إِذْ سَمِعْتُ رَجُلًا عَلَی الثَّنِیَّۃِیَقُولُ: کَعْبًا کَعْبًا، حَتّٰی دَنَا مِنِّی فَقَالَ: بَشِّرُوا! کَعْبًا۔ (مسند احمد: ۱۵۸۶۳)
عمر بن کثیر سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: کعب بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مجھے بیان کیا میں غزوۂ تبوک کے موقع پر سواری اور اخراجات کے لحاظ سے جس قدر خوش حال تھا، اس سے قبل کبھی بھی اس قدر خوش حال نہیں تھا، جب اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم روانہ ہو گئے تو میں نے سوچا کہ میں کل تیاری کر کے روانہ ہو کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے جا ملوں گا۔ تو میں اپنے کاموں میں مصروف ہو گیا، تاآنکہ شام ہو گئی اور میں اپنی مصروفیات سے فارغ نہ ہو سکا، میں نے سوچا کہ کوئی بات نہیں، میں کل تیاری کر لوں گا، لوگ ابھی قریب ہی ہیں، پس میں ان سے جا ملوں گا، دوسرے دن بھی شام تک کاموں سے فارغ نہیں ہو سکا، جب تیسرا دن ہوا تو میں پھر کاموں میں مصروف رہا اور شام تک کاموں سے فارغ نہ ہو سکا، میں نے سوچا کہ اب تو دیر ہو گئی، لوگ تین دن سفر کر چکے ہیں،یہ سوچ کر میں نے سفر کا ارادہ ملتوی کر دیا اور یہیں ٹھہرا رہا، جب اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم واپس تشریف لائے تو لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر معذرتیں کرنے لگے۔ میں بھی آکر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے کھڑا ہو گیا، میں نے عرض کیا میں اس غزوہ کے موقع پر سواری اور اخراجات کے لحاظ سے جس قدر خوشحال تھا، اتنا کسی دوسرے غزوہ کے موقع پر خوش حال نہیں تھا۔ ( یعنی میرا کوئی شرعی عذر نہیں تھا، بلکہ غفلت ہوئی) تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے منہ موڑ لیا، اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے لوگوں کو حکم صادر فرمایا کہ کوئی بھی شخص ہمارے ساتھ کلام نہ کرے۔ اور ہماری بیویوں کو ہم سے الگ رہنے کا حکم دیا گیا۔ سیدنا کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: انہی ایام میں میں ایک دن باغ کی دیوار پر چڑھ کر سیدنا جابر بن عبداللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھا اور میں نے کہا: اے جابر ! میں تم سے اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا تمہارے علم میں ہے کہ میں نے کبھی اللہ اور اس کے رسول کو دھوکہ دیا ہو؟ وہ میری بات سن کر خاموش رہے اور مجھ سے کو ئی بات نہیں کی۔ میں اسی طرح دن گزار رہا تھا کہ ایک دن پہاڑ کی گھاٹی کی طرف سے میں نے ایک آدمی کو سنا جو میرا نام لے کر کعب کعب پکار رہا تھا۔ یہاں تک کہ وہ میرے قریب آگیا اور کہنے لگا کہ کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو خوشخبری دو۔
Musnad Ahmad, Hadith(10946)
Background
Arabic

Urdu

English