۔ (۱۱۰)۔عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ؓ قَالَ: کَانَ الرَّجُلُ یَأْتِی النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِشَیْئٍ یُعْطَاہُ مِنَ الدُّنْیَا فَـلَا یُمْسِیْ حَتَّی یَکُوْنَ الْاِسْلَامُ أَحَبَّ إِلَیْہِ وَ أَعَزَّ عَلَیْہِ مِنَ الدُّنْیَا وَمَا فِیْہَا۔ (مسند أحمد: ۱۲۰۷۳)
سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں: ایک آدمی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دنیوی چیز کے لیے آتا تھا اور وہ اسے دے دی جاتی تھی، لیکن ابھی تک شام نہیں ہوتی تھی کہ دنیا و ما فیہا کی بہ نسبت اسے اسلام سب سے زیادہ محبوب اور پیارا بن چکا ہوتا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(110)