۔ (۱۰۹۷۱)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ قَالَ: سَمِعْتُ مُرَّۃَ قَالَ حَدَّثَنِی رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: قَامَ فِینَا رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلَی نَاقَۃٍ حَمْرَائَ مُخَضْرَمَۃٍ، فَقَالَ: ((أَتَدْرُونَ أَیُّیَوْمِکُمْ ہٰذَا؟)) قَالَ: قُلْنَا: یَوْمُ النَّحْرِ، قَالَ: ((صَدَقْتُمْ یَوْمُ الْحَجِّ الْأَکْبَرِ، أَتَدْرُونَ أَیُّ شَہْرٍ شَہْرُکُمْ ہٰذَا؟)) قُلْنَا: ذُو الْحِجَّۃِ، قَالَ: ((صَدَقْتُمْ شَہْرُ اللّٰہِ الْأَصَمُّ، أَتَدْرُونَ أَیُّ بَلَدٍ بَلَدُکُمْ ہٰذَا؟)) قَالَ: قُلْنَا: الْمَشْعَرُ الْحَرَامُ، قَالَ: ((صَدَقْتُمْ۔)) قَالَ: ((فَإِنَّ دِمَاء َکُمْ وَأَمْوَالَکُمْ عَلَیْکُمْ حَرَامٌ کَحُرْمَۃِیَوْمِکُمْ ہٰذَا، فِی شَہْرِکُمْ ہٰذَا، فِی بَلَدِکُمْ ہٰذَا، (أَوْ قَالَ) کَحُرْمَۃِیَوْمِکُمْ ہٰذَا، وَشَہْرِکُمْ ہٰذَا، وَبَلَدِکُمْ ہٰذَا، أَلَا وَإِنِّی فَرَطُکُمْ عَلَی الْحَوْضِ أَنْظُرُکُمْ، وَإِنِّی مُکَاثِرٌ بِکُمُ الْأُمَمَ فَلَا تُسَوِّدُوا وَجْہِی، أَلَا وَقَدْ رَأَیْتُمُونِی وَسَمِعْتُمْ مِنِّی وَسَتُسْأَلُونَ عَنِّی، فَمَنْ کَذَبَ عَلَیَّ فَلْیَتَبَوَّأْ مَقْعَدَہُ مِنْ النَّارِ، أَلَا وَإِنِّی مُسْتَنْقِذٌ رِجَالًا أَوْ اُنَاثًا وَمُسْتَنْقَذٌ مِنِّی آخَرُونَ، فَأَقُولُ: یَا رَبِّ أَصْحَابِی، فَیُقَالُ: إِنَّکَ لَا تَدْرِی مَا أَحْدَثُوا بَعْدَکَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۸۹۳)
مرہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: مجھے ایک صحابی نے بیان کیا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کان بریدہ، سرخ رنگ کی اونٹنی پر سوار ہو کر ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آیا تم جانتے ہو کہ آج کون سا دن ہے؟ ہم نے عرض کیا: آج یوم النحر ( دس ذوالحجہ) ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے ٹھیک کہا، یہ حج اکبر کا دن ہے، اچھا تو کیا تم یہ جانتے ہو یہ کونسا مہینہ ہے؟ ہم نے عرض کیا: یہ ذوالحجہ کا مہینہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے ٹھیک بتایا،یہ اللہ کا محترم مہینہ ہے، کیا تم جانتے ہو یہ کونسا شہر ہے؟ ہم نے عرض کیا: یہ مشعر حرام ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، تمہارے خون اور اموال ایک دوسرے پر اسی طرح حرام ہیں، جیسے آج کے دن کی، اس مہینے اور اس شہر میں حرمت ہے۔ خبردار میں حوض پر تم سے پہلے جاؤں گا اور تمہاری انتظار کروں گا اور میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کروں گا، پس تم اپنی بداعمالیوں کی وجہ سے مجھے رسوا نہ کر دینا، خبردار تم مجھے دیکھ چکے ہو اور میری باتیں سن چکے ہو، عنقریب تم سے میری بابت پوچھا جائے گا۔ جس نے کوئی بات جھوٹ موٹ میری طرف نسبت کی، وہ جہنم میں اپنا ٹھکانہ بنا لے، خبردار کچھ لوگوں کو تو میں شر اور آزمائش سے بچالوں گا کہ وہ میرے ہاتھوں میں حوض سے پانی نوش کریں گے اور کچھ لوگوں کو میرے ہاتھ سے اچک لیا جائے گا۔ یعنی انہیں حوض پر میرے قریب آنے سے روک دیا جائے گا، میں کہوں گا: اے میرے رب! یہ تو میرے ساتھی ہیں، اللہ کی طرف سے جواب دیا جائے گا کہ آپ نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے آپ کے بعد دین میں کس قدر خرابیاں پیدا کیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10971)