۔ (۱۰۹۸۱)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ لَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی بَیْتِ مَیْمُونَۃَ فَاسْتَأْذَنَ نِسَائَہُ أَنْ یُمَرَّضَ فِی بَیْتِی
فَأَذِنَّ لَہُ، فَخَرَجَ رَسُولُ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مُعْتَمِدًا عَلَی الْعَبَّاسِ وَعَلَی رَجُلٍ آخَرَ وَرِجْلَاہُ تَخُطَّانِ فِی الْأَرْضِ، وَقَالَ عُبَیْدُ اللّٰہِ: فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَتَدْرِی مَنْ ذٰلِکَ الرَّجُلُ؟ ہُوَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ وَلٰکِنَّ عَائِشَۃَ لَا تَطِیبُ لَہَا نَفْسًا، قَالَ الزُّہْرِیُّ: فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَہُوَ فِی بَیْتِ مَیْمُونَۃَ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ زَمْعَۃَ: ((مُرِ النَّاسَ فَلْیُصَلُّوا۔)) فَلَقِیَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَ: یَا عُمَرُ! صَلِّ بِالنَّاسِ فَصَلّٰی بِہِمْ، فَسَمِعَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَوْتَہُ فَعَرَفَہُ، وَکَانَ جَہِیرَ الصَّوْتِ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((أَلَیْسَ ہٰذَا صَوْتَ عُمَرَ؟)) قَالُوا: بَلٰی، قَالَ: ((یَأْبَی اللّٰہُ جَلَّ وَعَزَّ ذٰلِکَ وَالْمُؤْمِنُونَ، مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ۔)) قَالَتْ عَائِشَۃُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَبَا بَکْرٍ رَجُلٌ رَقِیقٌ لَا یَمْلِکُ دَمْعَہُ وَإِنَّہُ إِذَا قَرَأَ الْقُرْآنَ بَکٰی، قَالَ: ((وَمَا قُلْتِ ذٰلِکَ إِلَّا کَرَاہِیَۃَ أَنْ یَتَأَثَّمَ النَّاسُ بِأَبِی بَکْرٍ أَنْ یَکُونَ أَوَّلَ مَنْ قَامَ مَقَامَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔)) فَقَالَ: ((مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ۔)) فَرَاجَعَتْہُ فَقَالَ: ((مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ إِنَّکُمْ صَوَاحِبُ یُوسُفَ۔)) (مسند احمد: ۲۴۵۶۲)
۔( دوسری سند) ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر بیمار تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ازواج سے اجازت طلب کی کہ تم میرے بیماری پرسی عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں کر لیا کرو،سب ازواج نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بخوشی اس بات کی اجازت دے دی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ اور ایک دوسرے آدمی کے آسرے سے اس حال میں تشریف لائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں زمین پر گھسٹ رہے تھے۔ عبیداللہ کہتے ہیں: یہ سن کر ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم جانتے ہو کہ دوسرا آدمی کون تھا؟ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ مگر ام المؤمنین رضی اللہ عنہا چونکہ ان سے ناخوش تھیں، اس لیے ان کا نام نہیں لیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبداللہ بن زمعہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا: تم جا کر لوگوں سے کہو کہ وہ نماز ادا کر لیں۔ وہ جا کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ملے اور کہا: اے عمر! آپ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔ جب انہوں نے نماز پڑھانا شروع کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی آواز سن لی، کیونکہ وہ بلند آہنگ تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیایہ عمر رضی اللہ عنہ کی آواز نہیں؟ صحابہ نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول!آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اور اہلِ ایمان اسے قبول نہیں کریں گے، تم ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہو وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اللہ کے رسول! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تو رقیق القلب ہیں، جب وہ قرآن کی تلاوت کرتے ہیں تو رو پڑتے ہیں، وہ اپنے آنسوؤں پر کنٹرول نہیں کر سکتے، سیدہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے یہ بات صرف اس لیے کہی تھی کہ مبادا لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایسی باتیں کر کے گناہ گار نہ ہوں کہ یہی وہ پہلا شخص ہے جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جگہ پر کھڑا ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوبارہ فرمایا: تم ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے۔ میں نے بھی اپنی بات دوبارہ دہرا دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائے تم تو یوسف علیہ السلام کو بہکانے والی عورتوں جیسی ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(10981)