۔ (۱۰۹۸۳)۔ عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: مَرِضَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ یُصَلِّی بِالنَّاسِ۔)) فَقَالَتْ عَائِشَۃُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَبِی رَجُلٌ رَقِیقٌ، فَقَالَ: ((مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ أَنْ یُصَلِّیَ بِالنَّاسِ، فَإِنَّکُنَّ صَوَاحِبَاتُ یُوسُفَ۔)) فَأَمَّ أَبُو بَکْرٍ النَّاسَ وَرَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حَیٌّ۔ (مسند احمد: ۲۳۴۴۸)
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار پڑ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ابوبکر تو انتہائی رقیق القلب اور نرم دل ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بس ابوبکر سے کہو وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں، تم تو سیدنایوسف علیہ السلام والی خواتین لگ رہی ہو۔ چنانچہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات میں لوگوں کو نمازیں پڑھائیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10983)