۔ (۱۰۹۸۴)۔ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی مَرَضِہِ الَّذِی مَاتَ فِیہِ: ((مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ یُصَلِّی بِالنَّاسِ۔)) قُلْتُ: إِنَّ أَبَا بَکْرٍ إِذَا قَامَ مَقَامَکَ لَمْ یُسْمِعِ النَّاسَ مِنَ الْبُکَائ،ِ قَالَ: ((مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ۔)) فَقُلْتُ لِحَفْصَۃَ: قُولِی إِنَّ أَبَا بَکْرٍ لَا یُسْمِعُ النَّاسَ مِنَ الْبُکَائِ فَلَوْ أَمَرْتَ عُمَرَ، فَقَالَ: ((صَوَاحِبَ یُوسُفَ، مُرُوْا أَبَا بَکْرٍ یُصَلِّی
بِالنَّاسِ۔)) فَالْتَفَتَتْ إِلَیَّ حَفْصَۃُ: فَقَالَتْ: لَمْ أَکُنْ لِأُصِیبَ مِنْکِ خَیْرًا۔ (مسند احمد: ۲۶۱۸۲)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مرض الموت کے دنوں میں فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ میں نے عرض کیا: ابوبکر تو رونے لگیں گے اور لوگوں تک ان کی آواز نہیں پہنچ پائے گی، کیا ہی بہتر ہو کہ آپ عمر کو حکم فرما دیں۔ ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اللہ کے رسول ! ابوبکر تو انتہائی نرم مزاج ہیں، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جگہ کھڑے ہوں گے تو لوگوں تک ان کی آواز ہی پہنچ نہیں سکے گی، کیا ہی اچھا ہو کہ آپ عمر کو یہ حکم دے دیں۔لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم تو یوسف علیہ السلام والی خواتین کی طرح لگ رہی ہو، میں کہہ رہا ہوں کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ یہ سن کر سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا میری طرف متوجہ ہو کر بولیں: میں تمہاری طرف سے اچھائی نہیں پا سکتی۔
Musnad Ahmad, Hadith(10984)