۔ (۱۰۹۹۱)۔ عَنِ ابْنِ أَبِی الْمُعَلَّی عَنْ أَبِیہِ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَطَبَ یَوْمًا، فَقَالَ:
((إِنَّ رَجُلًا خَیَّرَہُ رَبُّہُ عَزَّ وَجَلَّ بَیْنَ أَنْ یَعِیشَ فِی الدُّنْیَا مَا شَائَ أَنْ یَعِیشَ فِیہَا،یَأْکُلُ مِنَ الدُّنْیَا مَا شَائَ أَنْ یَأْکُلَ مِنْہَا، وَبَیْنَ لِقَائِ رَبِّہِ عَزَّ وَجَلَّ، فَاخْتَارَ لِقَائَ رَبِّہِ۔)) قَالَ فَبَکٰی أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، قَالَ: فَقَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَلَا تَعْجَبُونَ مِنْ ہٰذَا الشَّیْخِ، أَنْ ذَکَرَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَجُلًا صَالِحًا خَیَّرَہُ رَبُّہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی بَیْنَ الدُّنْیَا وَبَیْنَ لِقَائِ رَبِّہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی، فَاخْتَارَ لِقَائَ رَبِّہِ عَزَّ وَجَلَّ، وَکَانَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَعْلَمَہُمْ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ: بَلْ نَفْدِیکَ بِأَمْوَالِنَا وَأَبْنَائِنَا أَوْ بِآبَائِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((مَا مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ أَمَنُّ عَلَیْنَا فِی صُحْبَتِہِ وَذَاتِ یَدِہِ مِنْ ابْنِ أَبِی قُحَافَۃَ، وَلَوْ کُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِیلًا لَاتَّخَذْتُ ابْنَ أَبِی قُحَافَۃَ، وَلٰکِنْ وُدٌّ وَإِخَائُ إِیمَانٍ، وَلٰکِنْ وُدٌّ وَإِخَائُ إِیمَانٍ مَرَّتَیْنِ، وَإِنَّ صَاحِبَکُمْ خَلِیلُ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند احمد: ۱۶۰۱۸)
ابن ابی المعلی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطاب کیا اور فرمایا: ایک بندے کو اس کے رب نے اس بات کا اختیار دیا ہے کہ وہ یا تو جب تک دنیا میں چاہے رہے اور یہاں سے جو چاہے کھائے یا اپنے رب سے ملاقات کرے، اس نے اپنے رب کی ملاقات کو اختیار کیا ہے۔ یہ سن کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رونے لگے، صحابۂ کرام نے کہا کہ اس بزرگ کو دیکھو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو کسی نیک بندے کا ذکر کیا ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے دنیایا رب کی ملاقات میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا اختیار دیا اور اس نے اپنے رب کی ملاقات کا انتخاب کر لیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات کو ابوبکر رضی اللہ عنہ اچھی طرح جان گئے تھے۔ انہوں نے کہا:ہم سب اپنے اموال، اور اولادوں یا (کہا، راوی کو شک ہے) باپوں سمیت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر فدا ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کسی نے اپنی صحبت اور اپنے مال کے ذریعے ابوبکر ابن ابی قحافہ سے بڑھ کر مجھ پر احسان نہیں کیا، اگر میں نے کسی کو خلیل بنانا ہوتا تو میں ابو قحافہ کے بیٹے کو خلیل بناتا، لیکن سب سے مودت، اخوت اور ایمان کا تعلق ہے اور بے شک میں اللہ تعالیٰ کا خلیل ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10991)