۔ (۱۰۹۹۵)۔ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: أَمَرَنِی النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ آتِیَہُ بِطَبَقٍ یَکْتُبُ فِیہِ مَا لَا تَضِلُّ أُمَّتُہُ مِنْ بَعْدِہِ، قَالَ: فَخَشِیتُ أَنْ تَفُوتَنِی نَفْسُہُ، قَالَ: قُلْتُ: إِنِّی
أَحْفَظُ وَأَعِی، قَالَ: ((أُوصِی بِالصَّلَاۃِ وَالزَّکَاۃِ وَمَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ۔)) (مسند احمد: ۶۹۳)
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں ان کے پاس ایک چوڑی ہڈی لے آؤں، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک اہم بات لکھوا دیں تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت گمراہ نہ ہو۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: مجھے اندیشہ ہوا کہ ایسا نہ ہو کہ میں ہڈی لینے جاؤں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روح پرواز کر جائے۔ میں نے عرض کیا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے بتلا دیں، میںیاد کر کے محفوظ کر لوں گا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نماز، زکوۃ اور اس چیز کے بارے وصیت کرتا ہوں کہ تمہارے دائیں ہاتھ جس کے مالک ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(10995)