۔ (۱۰۹۹۸)۔ عَنْ جَابِرٍ اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دَعَا عِنْدَ مَوْتِہِ بِصَحِیْفَۃٍ لِیَکْتُبَ فِیْہَا کِتَابًا لَایَضِلُّوْنَ بَعْدَہَا، قَالَ: فَخَالَفَ عَلَیْہَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ حَتّٰی رَفَضَہَا۔ (مسند احمد: ۱۴۷۸۳)
سیدناجابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفات سے قبل ایک صحیفہ منگوایا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ا س پر ایک ایسی بات لکھوا دیں تاکہ لوگ آپ کے بعد گمراہ نہ ہوں، لیکن سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس سے اختلاف کیا، تاآنکہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اس ارادہ کو موقوف کر دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(10998)