۔ (۱۱۰۰۲)۔ عَنِ الْأَرْقَمِ بْنِ شُرَحْبِیلَ قَالَ: سَافَرْتُ مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ مِنَ الْمَدِینَۃِ إِلَی الشَّامِ فَسَأَلْتُہُ أَوْصَی النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَذَکَرَ مَعْنَاہُ، وَقَالَ: مَا قَضٰی رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الصَّلَاۃَ حَتّٰی ثَقُلَ جِدًّا، فَخَرَجَ یُہَادٰیبَیْنَ رَجُلَیْنِ، وَإِنَّ رِجْلَیْہِ لَتَخُطَّانِ فِی الْأَرْضِ، فَمَاتَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَلَمْ یُوصِ۔ (مسند احمد: ۳۳۵۶)
ارقم بن شرحبیل سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہ کی معیت میں مدینہ منورہ سے شام تک کا سفر کیا، میں نے ان سے دریافت کیا کہ آیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی وصیت کی تھی؟ انہوں نے کہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابھی تک نماز بھی ادا نہیں کی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شدید بیمار پڑ گئے،پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دو آدمیوں کے سہارے چلا کر لے جایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاؤں زمین پر گھسٹ رہے تھے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وفات پا گئے اور ایسی کوئی وصیت نہیں کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(11002)