۔ (۱۱۰۲۴)۔ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا قَالَتْ فَاطِمَۃُ: ذٰلِکَ یَعْنِی لَمَّا وَجَدَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ کَرْبِ الْمَوْتِ مَا وَجَدَ، قَالَتْ فَاطِمَۃُ: وَا کَرْبَاہُ! قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((یَا بُنَیَّۃُ! إِنَّہُ قَدْ حَضَرَ بِأَبِیکِ مَا لَیْسَ اللّٰہُ بِتَارِکٍ مِنْہُ أَحَدًا لِمُوَافَاۃِیَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۲۴۶۱)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر موت کے آثار نمودار ہوئے، تو سیدہ فاطمۃ رضی اللہ عنہا بے اختیار کہنے لگیں: ہائے مصیبت! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیٹی ! تمہارے باپ پر اب وہ وقت آچکا ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت تک کسی کو بھی اس سے مستثنیٰ نہیں کرے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11024)