۔ (۱۱۰۴۲)۔ (وَعَنْہَا اَیْضًًا) أَنَّ أَبَا بَکْرٍ الصِّدِّیقَ دَخَلَ عَلَیْہَا فَتَیَمَّمَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَہُوَ مُسَجًّی بِبُرْدِ حِبَرَۃٍ فَکَشَفَ عَنْ وَجْہِہِ، ثُمَّ أَکَبَّ عَلَیْہِ فَقَبَّلَہُ وَبَکٰی، ثُمَّ قَالَ: بِأَبِی وَأُمِّی وَاللّٰہِ! لَا یَجْمَعُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَیْکَ مَوْتَتَیْنِ أَبَدًا، أَمَّا الْمَوْتَۃُ الَّتِی قَدْ کُتِبَتْ عَلَیْکَ فَقَدْ مِتَّہَا۔ (مسند احمد: ۲۵۳۷۵)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتقال کے بعد) سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کے ہاں آئے اور سیدھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دھاری دارچادر ڈالی گئی تھی، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرۂ انور سے کپڑا ہٹایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوپر جھک گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بوسہ دیا اور رونے لگے، پھر کہا: میرا باپ اور ماں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر فدا ہوں، اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دو موتیں کبھی بھی جمع نہیں کرے گا، پہلی موت جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے مقدر تھی وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر آچکی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11042)