۔ (۱۱۰۵۰)۔ عَنْ عَائِشَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کُفِّنَ فِی ثَلَاثَۃِ أَثْوَابٍ سُحُولِیَّۃٍ بِیضٍ، وَقَالَ أَبُو بَکْرٍ: فِی أَیِّ شَیْئٍ کُفِّنَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قُلْتُ: فِی ثَلَاثَۃِ أَثْوَابٍ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: فِیْ ثَلَاثَۃِ رِیَاطٍیَمَانِیَّۃٍ) قَالَ: کَفِّنُونِی فِی ثَوْبَیَّ ہٰذَیْنِ وَاشْتَرُوا ثَوْبًا آخَرَ۔ (مسند احمد: ۲۴۶۲۳)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سحول مقام کے بنے ہوئے تین سفید کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے (اپنی وفات کے وقت) دریافت کیا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا؟ میں نے عرض کیا کہ تین کپڑوں میں، ایک روایت میں ہے کہ تینیمنی چادروں میں،یہ سن کر سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: تم مجھے میرے ان دو ( زیر استعمال) کپڑوں میں کفن دینا اور مزید ایک کپڑا خرید لینا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11050)