۔ (۱۱۰۵۷)۔ عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ المُؤْمِنِینَ قَالَتْ: مَا عَلِمْنَا بِدَفْنِ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حَتّٰی سَمِعْنَا صَوْتَ الْمَسَاحِی مِنْ جَوْفِ اللَّیْلِ لَیْلَۃَ الْأَرْبِعَائ،ِ قَالَ مَحَمَّدٌ: وَقَدْ حَدَّثَتْنِی فَاطِمَۃُ: بِہٰذَا الْحَدِیثِ۔ (مسند احمد: ۲۶۸۸۱)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دفن کئے جانے کا علم نہ ہو سکا تاآنکہ ہم نے بدھ کے دن رات کے وقت گینتیوں کی آوازیں سنیں۔ صاحب ِ مغازی محمد بن اسحاق نے بیان ہے کہ مجھ سے یہ حدیث عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کی زوجہ فاطمہ بنت محمد نے بیان کی ۔
Musnad Ahmad, Hadith(11057)