۔ (۱۱۰۶۴)۔ عَنْ جَرِیرٍ قَالَ: قَالَ لِی حَبْرٌ بِالْیَمَنِ: إِنْ کَانَ صَاحِبُکُمْ نَبِیًّا فَقَدْ مَاتَ الْیَوْمَ، قَالَ جَرِیرٌ: فَمَاتَ یَوْمَ الِاثْنَیْنِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۹۴۴۵)
سیدناجریر بن عبداللہ بَجَلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: یمن میں ایکیہودی عالم نے مجھ سے کہا کہ اگر تمہارا ساتھی سچا نبی تھا تو آج ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: واقعی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سوموار کے دن فوت ہوئے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11064)