۔ (۱۱۰۸۰)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ رُفَیْعٍ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَشَدَّادُ بْنُ مَعْقِلٍ عَلَی ابْنِ عَبَّاسٍ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: مَا تَرَکَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِلَّا مَا بَیْنَ ہٰذَیْنِ اللَّوْحَیْنِ، وَدَخَلْنَا عَلٰی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ فَقَالَ: مِثْلَ ذٰلِکَ، قَالَ: وَکَانَ الْمُخْتَارُ یَقُولُ: الْوَحْیُ۔ (مسند احمد: ۱۹۰۹)
عبدالعزیز بن رُفیع سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں اور شداد بن معقل ہم دونوں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں گئے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صرف یہ چیز چھوڑ کر گئے ہیں جو ان دو گتوں کے درمیان ہے۔ ( یعنی قرآن کریم) اور ہم محمد بن علی کی خدمت میں گئے تو انہوں نے بھی ایسے ہی کہا، عبدالعزیز نے کہا کہ مختار بن ثقفی کہا کرتا تھا کہ اس کی طرف وحی نازل ہوتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11080)