۔ (۱۱۱۰۱)۔ عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ قَالَ: لَمَّا کَانَ ذَلِکَ الْیَوْمُ، قَعَدَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی بَعِیرٍ وَأَخَذَ رَجُلٌ بِزِمَامِہِ أَوْ بِخِطَامِہِ، فَقَالَ: ((أَیُّیَوْمٍیَوْمُکُمْ ہٰذَا؟)) قَالَ: فَسَکَتْنَا حَتّٰی ظَنَنَّا أَنَّہُ سَیُسَمِّیہِ سِوَی اسْمِہِ، قَالَ: ((أَلَیْسَ بِالنَّحْرِ؟)) فَذَکَرَ نَحْوَ الطَّرِیْقِ الْاوْلٰی مِنَ الْحَدِیْثِ الْمُتَقَدِّمِ۔ (مسند احمد: ۲۰۶۵۸)
سیدنا ابوبکر ہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ منی میں جب دس ذوالحجہ کا دن تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اونٹ پر سوار ہوئے، ایک آدمی نے اس کی مہار پکڑی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آج کونسا دن ہے؟ ہم خاموش رہے، ہم نے سمجھا کہ شاید آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس دن کا کوئی اور نام تجویز فرمائیں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود ہی فرمایا: کیایہیوم النحر نہیں ہے؟ اس نے آگے گذشتہ حدیث کی طرح حدیث ذکر کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(11101)