۔ (۱۱۱۰۲)۔ (وَعَنْہٗمِنْطَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ قَالَ: لَمَّا کَانَ ذَاکَ الْیَوْمُ، رَکِبَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَاقَتَہُ، ثُمَّ وَقَفَ فَقَالَ: ((تَدْرُونَ أَیُّیَوْمٍ ہٰذَا؟)) فَذَکَرَ مَعْنَی حَدِیثِ ابْنِ أَبِی عَدِیٍّ وَقَالَ فِیہِ: ((أَلَا لِیُبَلِّغِ الشَّاہِدُ الْغَائِبَ۔)) مَرَّتَیْنِ، ((فَرُبَّ مُبَلَّغٍ ہُوَ أَوْعٰی مِنْ مُبَلِّغٍ۔)) مِثْلَہُ ثُمَّ مَالَ عَلٰی نَاقَتِہِ إِلٰی غُنَیْمَاتٍ فَجَعَلَ یَقْسِمُہُنَّ بَیْنَ الرَّجُلَیْنِ الشَّاۃَ وَالثَّلَاثَۃِ الشَّاۃَ۔ (مسند احمد: ۲۰۷۲۷)
۔( دوسری سند) سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب منی میں دس ذوالحجہ کا دن تھا، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر ا س پر کھڑے ہو گئے اور فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ آج کونسا دن ہے؟ پھر امام احمد کے استاد ہوذہ بن خلیفہ نے امام احمد کے دوسرے استاذ محمد بن ابی عدی کی حدیث کی طرح بیان حدیث کی)، اس میں یہ الفاظ بھی ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خبردار! جو لوگ یہاں موجود ہیں، وہ یہ باتیں ان لوگوں تک پہنچا دیں جو یہاں موجود نہیں ہیں۔ دو بار یہ بات ارشاد فرمائی اور پھر فرمایا: بسااوقات یوں بھی ہوتا ہے کہ جن لوگوں تک بات پہنچائی جائے، وہ اسے پہنچانے والے سے بہتر یاد رکھتے ہیں۔ اس کے بعد آپ اونٹنی کو لے کر بکریوں کی طرف تشریف لے گئے اور دو دو تین آدمیوں میں ایک ایک بکری تقسیم کرنے لگے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11102)