۔ (۱۱۱۰۶)۔ عَنْ قَیْسِ بْنِ عَائِذٍ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَخْطُبُ عَلٰی نَاقَۃٍ خَرْمَائَ،
وَعَبْدٌ حَبَشِیٌّ مُمْسِکٌ بِخِطَامِہِ، وَھَلَکَ قَیْسٌ اَیَّامَ الْمُخْتَارِ۔ (مسند احمد: ۱۶۸۳۵)
سیدنا قیس بن عائذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک ناک کٹییا کان کٹی اونٹنی پر سوار خطبہ دیتے دیکھا، ایک حبشی غلام (سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ) اس کی مہار کو تھامے ہوا تھا۔ جن دنوں مختار بن ابی عبید ثقفی کا عروج تھا، سیدنا قیس رضی اللہ عنہ ان دنوں فوت ہوئے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11106)