۔ (۱۱۱۰۹)۔ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((فَضَّلَنِی رَبِّی عَلَی الْأَنْبِیَائِ عَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ، أَوْ قَالَ: عَلَی الْأُمَمِ بِأَرْبَعٍ۔)) قَالَ: ((أُرْسِلْتُ إِلَی النَّاسِ کَافَّۃً، وَجُعِلَتِ الْأَرْضُ کُلُّہَا لِی وَلِأُمَّتِی مَسْجِدًا وَطَہُورًا، فَأَیْنَمَا أَدْرَکَتْ رَجُلًا مِنْ أُمَّتِی الصَّلَاۃُ، فَعِنْدَہُ مَسْجِدُہُ وَعِنْدَہُ طَہُورُہٗ،وَنُصِرْتُبِالرُّعْبِمَسِیرَۃَ شَہْرٍ
یَقْذِفُہُ فِی قُلُوبِ أَعْدَائِی، وَأَحَلَّ لَنَا الْغَنَائِمَ۔)) (مسند احمد: ۲۲۴۸۸)
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے رب نے مجھے باقی انبیاء (یا باقی امتوں) پر چار چیزوں میں فضیلت دی ہے، مجھے سب لوگوں کی طرف مبعوث کیا گیا ہے، ساری روئے زمین میرے لیے اور میری امت کے لیے سجدہ گاہ اور ذریعۂ طہارت بنا دی گئی ہے، جس آدمی کے لیے جہاں بھی نماز کا وقت ہو جائے اس کی مسجد اور ذریعۂ طہارت اس کے پاس ہی ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ نے رعب ودبدبہ کے ذریعہ میری نصرت کی ہے، میں ابھی دشمن سے ایک ماہ کی مسافت پر ہوتا ہوں کہ اللہ میرے دشمنوں کے دلوں میںمیرا دبدبہ ڈال دیتا ہے اور اس نے ہمارے لیے اموالِ غنیمت کو حلال کیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11109)