۔ (۱۱۱۱۱)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَا مِنَ الْاَنْبِیَائِ نَبِیٌّ اِلَّا وَقَدْ اُعْطِیَ مِنَ الْآیَاتِ مَا مِثْلُہٗآمَنَعَلَیْہِ الْبَشَرُ، وَاِنَّمَا کَانَ الَّذِیْ اُوْتِیْتُ وَحْیًا اَوْحَاہُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ اِلَیَّ، وَاَرْجُوْ اَنْ اَکُوْنَ اَکْثَرَھُمْ تَبَعًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۸۴۷۲)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر نبی کو اتنے معجزات اور نشانیاں عطا کی گئی ہیں کہ لوگ اس پر ایمان لاتے رہے، جو چیز مجھے عطا کی گئی ہے، وہ وحی ہے، اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی ہے، مجھے امید ہے کہ روز قیامت میرے فرمانبرداروں کی تعداد سب سے زیادہ ہو گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(11111)