۔ (۱۱۱۱۴)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِذَا صَلَّیْتُمْ عَلَیَّ فَاسْأَلُوا اللّٰہَ لِیَ الْوَسِیلَۃَ۔)) قِیلَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! وَمَا الْوَسِیلَۃُ؟ قَالَ: ((أَعْلَی دَرَجَۃٍ فِی الْجَنَّۃِ، لَا یَنَالُہَا إِلَّا رَجُلٌ وَاحِدٌ، وَأَرْجُو أَنْ أَکُونَ أَنَا ہُوَ۔)) (مسند احمد: ۷۵۸۸)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم مجھ پر درود بھیجو تو تم اللہ سے میرے لیے مقامِ وسیلہ کی دعا بھی کیا کرو۔ دریافت کیا گیا: اللہ کے رسول! وسیلہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ ایک انتہائی اعلیٰ مقام ہے، جو پوری کائنات میں صرف ایکآدمی کو ملے گا، مجھے امید ہے کہ وہ میں ہی ہوں گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11114)