Blog
Books



وَعَنْ قَيْسِ بْنِ عُبَادٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا فِي الْمَسْجِدِ فِي الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ فَجَبَذَنِي رَجُلٌ مِنْ خَلْفِي جَبْذَةً فَنَحَّانِي وَقَامَ مَقَامِي فَوَاللَّهِ مَا عَقَلْتُ صَلَاتِي. فَلَمَّا انْصَرَفَ إِذَا هُوَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ فَقَالَ: يَا فَتَى لَا يَسُوءُكَ اللَّهُ إِنَّ هَذَا عُهِدَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْنَا أَنْ نَلِيَهُ ثُمَّ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَقَالَ: هَلَكَ أَهْلُ الْعُقَدِ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ مَا عَلَيْهِمْ آسَى وَلَكِنْ آسَى عَلَى مَنْ أَضَلُّوا. قُلْتُ يَا أَبَا يَعْقُوبَ مَا تَعْنِي بِأَهْلِ العقد؟ قَالَ: الْأُمَرَاء. رَوَاهُ النَّسَائِيّ
قیس بن عباد بیان کرتے ہیں ، اسی اثنا میں کہ میں مسجد میں پہلی صف میں تھا کہ کسی آدمی نے مجھے زور سے پیچھے کھینچا ، وہ مجھے وہاں سے ہٹا کر خود وہاں کھڑا ہو گیا ، اللہ کی قسم ! مجھے اپنی نماز کے بارے میں کچھ یاد نہ رہا ، جب نماز سے فارغ ہوئے تو وہ ابی بن کعب ؓ تھے ، انہوں نے فرمایا : نوجوان ! اللہ تمہیں کسی تکلیف سے دوچار نہ کرے ، بے شک یہ نبی ﷺ کی طرف سے ہمارے لیے حکم ہے کہ ہم امام کے پاس کھڑے ہوں ، پھر انہوں نے قبلہ رخ کھڑے ہو کر فرمایا :’’ اہل عقد ‘‘ ہلاک ہو گئے ، رب کعبہ کی قسم ! مجھے ان پر کوئی افسوس نہیں ، لیکن مجھے افسوس تو ان پر ہے جنہوں نے گمراہ کیا ، میں نے کہا : ابویعقوب ! ’’ اہل عقد ‘‘ سے کون مراد ہیں ؟ انہوں نے فرمایا : حکمران ۔ صحیح ، رواہ النسائی ۔
Mishkat, Hadith(1116)
Background
Arabic

Urdu

English