۔ (۱۱۱۲۱)۔ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ضَخْمَ الرَّأْسِ،
عَظِیمَ الْعَیْنَیْنِ، ہَدِبَ الْأَشْفَارِ، مُشْرَبَ الْعَیْنِ بِحُمْرَۃٍ، کَثَّ اللِّحْیَۃِ، أَزْہَرَ اللَّوْنِ، إِذَا مَشٰی تَکَفَّأَ، کَأَنَّمَا یَمْشِی فِی صُعُدٍ، وَإِذَا الْتَفَتَ الْتَفَتَ جَمِیعًا، شَثْنَ الْکَفَّیْنِ وَالْقَدَمَیْنِ۔ (مسند احمد: ۶۸۴)
محمد بن علی اپنے باپ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سر مبارک بڑا، آنکھیں خوب موٹی، پلکیں طویل اور آنکھوں میں سرخ ڈورے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی داڑھی گھنی تھی، رنگ خوب روشن تھا، آپ چلتے تو ذرا سامنے کو جھک کر چلتے، گویا آپ بلندی سے اتر رہے ہیں، کسی طرف متوجہ ہوتے تو پوری طرح ادھر مڑتے، آپ کی ہتھیلیاں اور قدم بھرے بھرے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11121)