۔ (۱۱۱۲۷)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ قَالَ: کَانَ فِی سَاقَیْ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حُمُوشَۃٌ، وَکَانَ لَا یَضْحَکُ إِلَّا تَبَسُّمًا، وَکُنْتُ إِذَا رَأَیْتُہُ قُلْتُ: أَکْحَلُ الْعَیْنَیْنِ وَلَیْسَ بِأَکْحَلَ۔ (مسند احمد: ۲۱۲۲۴)
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پنڈلیاں دوسرے اعضا کے مطابق مناسب حد تک باریک تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھلکھلا نہیں ہنستے تھے، بلکہ صرف مسکراتے تھے۔ جب میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھتاتویوں محسوس ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آنکھوں میں سرمہ ڈالا ہوا ہے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سرمہ نہ ڈالا ہوتا تھا۔ (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھیں قدرتی طور پر سرمگیں تھیں)۔
Musnad Ahmad, Hadith(11127)