۔ (۱۱۱۳۸)۔ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: مَا رَأَیْتُ مِنْ ذِیْ لِمَّۃٍ أَحْسَنَ فِیْ حُلَّۃٍ حَمْرَائَ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، لَہٗشَعْرٌیَضْرِبُ مَنْکِبَیْہِ، بَعِیْدَ مَا بَیْنَ الْمَنْکِبَیْنِ، لَیْسَ بِالْقَصِیْرِ وَلَا بِالطَّوِیْلِ۔ (مسند احمد: ۱۸۷۵۷)
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ کسی ایسے آدمی کو جس کے بال کندھوں تک طویل ہوں اور وہ سرخ لباس زیب تن کیے ہوئے ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر حسین نہیں پایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گیسو کندھوں تک ہوتے، کندھوں کے درمیان تھوڑا سا فاصلہ تھا، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سینہ کشادہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قد نہ بہت پست تھا، نہ بہت زیادہ طویل ۔
Musnad Ahmad, Hadith(11138)