۔ (۱۱۱۴۴)۔ عَنْ حَرِیزِ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ: کُنَّا غِلْمَانًا جُلُوسًا عِنْدَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُسْرٍ، وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَلَمْ نَکُنْ نُحْسِنُ نَسْأَلُہُ، فَقُلْتُ: أَشَیْخًا کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: کَانَ فِی عَنْفَقَتِہِ شَعَرَاتٌ بِیضٌ۔ (مسند احمد: ۱۷۸۲۴)
حریز بن عثمان سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم بچے تھے اور صحابی ٔ رسول سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بیٹھے تھے اور ہم ان سے اچھے انداز میں سوال و جواب نہیں کرسکتے تھے۔ میں نے عرض کیا: آیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بوڑھے ہوگئے تھے؟ انہوں نے کہا: بس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے داڑھی بچہ میں چند سفید بال تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11144)