۔ (۱۱۱۵۱)۔ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرَبٍ قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَۃَ قَالَ: رَأَیْتُ خَاتَمًا فِیْ ظَہْرِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَأَنَّہٗبَیْضَۃُ حَمَامٍ، زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: وَلَوْنُہَا لَوْنُ جَسَدِہِ۔ (مسند احمد: ۲۱۱۲۴)
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پشت مبارک پر مہر نبوت دیکھی، وہ کبوتری کے انڈے جیسی تھی۔ ایک روایت میں ہے کہ اس کا رنگ جسم کے رنگ کی مانند تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11151)