Blog
Books



۔ (۱۱۱۵۲)۔ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ سَرْجِسَ قَالَ: أَتَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَکَلْتُ مَعَہُ مِنْ طَعَامِہِ، فَقُلْتُ: غَفَرَ اللّٰہُ لَکَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! فَقُلْتُ: أَسْتَغْفَرَ لَکَ؟ قَالَ شُعْبَۃُ: أَوْ قَالَ لَہُ رَجُلٌ، قَالَ: ((نَعَمْ وَلَکُمْ وَقَرَأَ {وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِکَ وَلِلْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِنَاتِ} ثُمَّ نَظَرْتُ إِلٰی نُغْضِ کَتِفِہِ الْأَیْمَنِ أَوْ کَتِفِہِ الْأَیْسَرِ، (شُعْبَۃُ الَّذِییَشُکُّ) فَإِذَا ہُوَ کَہَیْئَۃِ الْجُمْعِ عَلَیْہِ الثَّآلِیلُ، (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: وَرَأَیْتُ خَاتَمَ النُّبُوَّۃِ فِی نُغْضِ کَتِفِہِ الْیُسْرٰی کَأَنَّہُ جُمْعٌ، فِیہَا خِیلَانٌ سُودٌ کَأَنَّہَا الثَّآلِیلُ)۔ (مسند احمد: ۲۱۰۶۱)
سیدنا عبداللہ بن سر جس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ کے ساتھ کھانا کھایا اور پانی پیا، پھر میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے۔ عاصم کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ سے دریافت کیا کہ کیااللہ کے رسول نے بھی تمہارے لیے مغفرت کی دعا کی تھی؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، آپ نے میرےلیے اور تم سب اہل ایمان کے لیے مغفرت کی دعا کی تھی،پھر اس آیت کی تلاوت کی: {وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِکَ وَلِلْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِنَاتِ}… اور آپ اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور جملہ اہل ایمان خواتین و حضرات کے لیے بھی مغفرت کی دعا کریں۔ (سورۂ محمد : ۱۹) پھر میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دائیںیا بائیں کندھے (یہ شک شعبہ کو ہے) کی نرم ہڈی کو دیکھا، ایسے لگ رہا تھا کہ بند مٹھی کی طرح وہاں گوشت جمع ہو اور اس پر مسّے ہوں۔ایک روایت میں ہے: میں نے آپ کے بائیں کندھے کی نرم ہڈی کے قریب بند مٹھی کی مانند گوشت دیکھا، وہ مہر نبوت تھی اس پرکالے تل تھے، جیسے وہ مسّے ہوتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(11152)
Background
Arabic

Urdu

English