۔ (۱۱۱۵۵)۔ حَدَّثَنَا عِلْبَائُ بْنُ أَحْمَرَ، حَدَّثَنَا أَبُو زَیْدٍ، قَالَ: قَالَ لِی رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((اقْتَرِبْ مِنِّی۔)) فَاقْتَرَبْتُ مِنْہُ، فَقَالَ: ((أَدْخِلْ یَدَکَ فَامْسَحْ ظَہْرِی۔)) قَالَ: فَأَدْخَلْتُ یَدِی فِی قَمِیصِہِ فَمَسَحْتُ ظَہْرَہُ، فَوَقَعَ خَاتَمُ النُّبُوَّۃِ بَیْنَ إِصْبَعَیَّ، قَالَ: فَسُئِلَ عَنْ خَاتَمِ النُّبُوَّۃِ، فَقَالَ: شَعَرَاتٌ بَیْنَ کَتِفَیْہِ۔ (مسند احمد: ۲۱۰۱۲)
سیدنا ابو زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: میرے قریب آجائو۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اپنا ہاتھ قمیص کے نیچے داخل کرکے میری کمر پر پھیرو۔ پس جب میں نے اپنا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قمیص میں داخل کرکے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پشت پر پھیرا تو مہر نبوت میری دو انگلیوں کے درمیان آگئی۔ پھر جب ان سے مہر نبوت کے متعلق دریافت کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ وہ آپ کے کندھوں کے درمیان کچھ بال تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11155)