۔ (۱۱۱۶۱)۔ عَنْ سَعِیْدِ بْنِ أَبِیْ رَاشِدٍ عَنِ التَّنُوْخِیِّ رَسُوْلِ ہِرَقْلَ اَنَّہٗقَالَ: فَجُلْتُفِیْ ظَہْرِہِ یَعْنِی النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، فَاِذَا أَنَا بِخَاتَمٍ فِیْ مَوْضِعِ غُضُونِ الْکَتِفِ مِثْلِ الْحَجْمَۃِ الضَّخْمَۃِ (وَفِیْ لَفْظٍ: فَرَأَیْتُ غُضْرُوفَ کَتِفِہِ مِثْلَ الْمِحْجَمِ الضَّخْمِ) (مسند احمد: ۱۵۷۴۰)
سعید بن ابی راشد ہرقل کے قاصد تنوخی سے بیان کرتے ہیں، انھوں نے کہا:میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پشت پر اپنا ہاتھ پھیرا تو کندھے کی نرم ہڈی کے قریب مجھے بڑی سینگی جیسی ابھری ہوئی جگہ یعنی مہر نبوت محسوس ہوئی۔
Musnad Ahmad, Hadith(11161)