۔ (۱۱۱۶۷)۔ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَسْمَرَ وَلَمْ أَشُمَّ مِسْکَۃً وَلَا عَنْبَرَۃً أَطْیَبَ رِیحًا مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۱۳۸۵۴)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رنگ گندمی تھا اور میں نے کبھی کوئی ایسی کستورییا عنبر نہیں سونگھا جو رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم سے زیادہ عمدہ خوشبودار ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(11167)