۔ (۱۱۱۶۹)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی جَنَازَۃٍ، فَکُنْتُ إِذَا مَشَیْتُ سَبَقَنِی فَأُہَرْوِلُ فَإِذَا ہَرْوَلْتُ سَبَقْتُہُ، فَالْتَفَتُّ إِلٰی رَجُلٍ إِلٰی جَنْبِی، فَقُلْتُ: تُطْوٰی لَہُ الْأَرْضُ وَخَلِیلِ إِبْرَاہِیمَ! (مسند احمد: ۷۴۹۷)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں ایک جنازے میں تھا، جب میں عام رفتار سے چلتا تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ سے آگے نکل جاتے، جب میں ہلکا ہلکا دوڑنے کے انداز سے چلتا، تب میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آگے نکل جاتا، ایک آدمی میرے ساتھ ساتھ چلا جار ہا تھا، میں نے اس سے کہا: ابراہیم کے خلیل (یعنی اللہ) کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے توزمین لپیٹ دی جاتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11169)