Blog
Books



۔ (۱۱۱۷۲)۔ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی سُوَائَۃَ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَ عَنْ خُلُقِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَتْ: أَمَا تَقْرَأُ الْقُرْآنَ {إِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیمٍ} قَالَ: قُلْتُ: حَدِّثِینِی عَنْ ذَاکَ، قَالَتْ: صَنَعْتُ لَہُ طَعَامًا وَصَنَعَتْ لَہُ حَفْصَۃُ طَعَامًا، فَقُلْتُ لِجَارِیَتِی: اِذْہَبِی، فَإِنْ جَائَ تْ ہِیَ بِالطَّعَامِ فَوَضَعَتْہُ قَبْلُ فَاطْرَحِی الطَّعَامَ، قَالَتْ: فَجَائَ تْ بِالطَّعَامِ، قَالَتْ: فَأَلْقَتْہُ الْجَارِیَۃُ فَوَقَعَتِ الْقَصْعَۃُ فَانْکَسَرَتْ وَکَانَ نِطْعًا، قَالَتْ: فَجَمَعَہُ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَقَالَ: ((اقْتَصُّوا (أَوْ اقْتَصِّی شَکَّ أَسْوَدُ) ظَرْفًا مَکَانَ ظَرْفِکِ۔)) فَمَا قَالَ شَیْئٌ۔ (مسند احمد: ۲۵۳۱۱)
بنو سواء ۃ کے ایک فرد سے روایت ہے، وہ کہتا ہے: میں نے سیدہ عائشہ صدیقہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اخلاق کے بارے میں دریافت کیا، انہو ںنے کہا: کیا تم قرآن نہیں پڑھتے؟ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: {وَإِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیمٍ}… بے شک آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اخلاق کی اعلیٰ قدروں پر فائز ہیں۔ (سورۂ قلم: ۴) وہ کہتاہے: میں نے عرض کیا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مجھے اس کی کچھ تفصیل بیان کریں، انہوں نے کہا:میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے ایک کھانا تیار کیا اور ام المؤمنین سیدہ حفصہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے بھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے کھانا تیار کیا،میں نے اپنی خادمہ سے کہا کہ جائو اگر وہ کھانا لے کر آئے اور مجھ سے پہلے کھانا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے لا کر رکھے تو کھانا پھینک دینا۔ سیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں کہ وہ کھانا لے کر آئیں تو خادمہ نے کھانا پھینک دیا،پیالہ گرکر ٹوٹ گیا، ایک چمڑا بطور دستر خوان بچھا ہوا تھا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بکھرا ہوا کھانا دستر خوان سے جمع کیا اور فرمایا: تم اس کے عوض دوسرا برتن ادا کرو۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مزید کچھ نہیں فرمایا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11172)
Background
Arabic

Urdu

English