۔ (۱۱۱۷۷)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ تُلُقِّیَ بِالصِّبْیَانِ مِنْ أَہْلِ بَیْتِہِ، قَالَ: وَإِنَّہُ قَدِمَ مَرَّۃً مِنْ سَفَرٍ، قَالَ: فَسُبِقَ بِی إِلَیْہِ، قَالَ: فَحَمَلَنِی بَیْنَیَدَیْہِ، قَالَ: ثُمَّ جِیئَ بِأَحَدِ ابْنَیْ فَاطِمَۃَ إِمَّا حَسَنٍ وَإِمَّا حُسَیْنٍ فَأَرْدَفَہُ خَلْفَہُ، قَالَ: فَدَخَلْنَا الْمَدِینَۃَ ثَلَاثَۃً عَلٰی دَابَّۃٍ۔ (مسند احمد: ۱۷۴۳)
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی سفر سے واپس تشریف لاتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خاندان کے بچوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ملایا جاتا، ایک دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر سے واپس تشریف لائے اور مجھے سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف لے جایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے سواری پر اپنے آگے بٹھا لیا، پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ میں سے کسی ایک کو لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اپنے پیچھے بیٹھا لیا، پھر ہم اس طرح تین آدمی ایک سواری پر سوار ہو کر مدینہ منورہ میں داخل ہوئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11177)