۔ (۱۱۱۸۳)۔ عَنْ جَرِیْرٍ قَالَ: مَا حَجَبَنِیْ عَنْہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مُنْذُ أَسْلَمْتُ وَلَا رَآنِیْ اِلَّا تَبَسَّمَ۔ (مسند احمد: ۱۹۳۸۷)
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں جب سے مسلمان ہوا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پاس آنے سے مجھے کبھی نہیں روکا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب بھی مجھے دیکھا ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکرا دیئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11183)