۔ (۱۱۱۹۵)۔ (وَعَنْہٗمِنْطَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ عَائِشَۃَ، ھَلْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَعْمَلُ فِیْ بَیْتِہِ شَیْئًا؟ قَالَتْ: نَعَمْ کَانَ یَخْصِفُ نَعْلَہٗوَیَخِیْطُ ثَوْبَہٗوَیَعْمَلُ فِیْ بَیْتِہِ کَمَا یَعْمَلُ أَحَدُکُمْ فِیْ بَیْتِہِ۔ (مسند احمد: ۲۵۸۵۵)
۔(دوسری سند) عروہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ آیا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر میں کوئی کام کیا کرتے تھے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے جوتے کو مرمت کر لیتے، کپڑے کو سلائی کر لیتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر میں اسی طرح کام کرتے تھے، جیسے تم میںسے کوئی اپنے گھر میں کام کاج کرتا ہوتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11195)