۔ (۱۱۲۳)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍؓ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یُصَلِّی الْعَصْرَ بِقَدْرِ مَا یَذْہَبُ الذَّاہِبُ اِلٰی بَنِیْ حَارِثَۃَ بْنِ الْحَارِثِ وَیَرْجِعُ قَبْلَ غُرُوْبِ الشَّمْسِ، وَبِقَدْرِ مَا یَنْحَرُ الرَّجُلُ الْجَزُوْرَ وَیُبَعِّضُہَا لِغُرُوْبِ الشَّمْسِ، وَکَانَ یُصَلِّی الْجُمُعَۃَ حِیْنَ تَمِیْلُ الشَّمْسُ وَکَانَ اِذَا خَرَجَ اِلٰی مَکَّۃَ صَلَّی الظُّہْرَ بِالشَّجَرَۃِ رَکَعَتَیْنِ۔)) (مسند أحمد: ۱۳۴۱۷)
سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر کی نماز پڑھاتے، پھر اتنا وقت ہوتا کہ بنوحارثہ بن حارث کی طرف جانے والا جاتا اور غروب ِ آفتاب سے پہلے لوٹ آتا، یہ اتنا وقت ہوتا کہ آدمی اونٹ کا نحر کرتا اور غروبِ آفتاب سے پہلے اس کا گوشت بنا لیتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورج ڈھلنے کے بعد جمعہ پڑھتے تھے اور جب مکہ کی طرف نکلتے تو درخت کے پاس ظہر کی دو رکعت نماز پڑھتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1123)