۔ (۱۱۲۰۳)۔ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْرَائِیلَ، قَالَ: سَمِعْتُ جَعْدَۃَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَرَأَی رَجُلًا سَمِینًا، فَجَعَلَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُومِئُ إِلَی بَطْنِہِ بِیَدِہِ وَیَقُولُ: ((لَوْ کَانَ ہٰذَا فِی غَیْرِ ہٰذَا الْمَکَانِ لَکَانَ خَیْرًا لَکَ)) قَالَ: وَأُتِیَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِرَجُلٍ، فَقَالُوْا: ہٰذَا أَرَادَ أَنْ یَقْتُلَکَ، فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((لَمْ تُرَعْ لَمْ تُرَعْ وَلَوْ أَرَدْتَ ذٰلِکَ لَمْ یُسَلِّطْکَ اللّٰہُ عَلَیَّ۔)) (مسند احمد: ۱۵۹۶۲)
سیدنا جعدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک موٹے آدمی کو دیکھا تو آپ اپنے ہاتھ سے اس کے بطن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنے لگے کہ یہ موٹاپا پیٹ کی بجائے کسی دوسرے حصہ میں ہوتا تو تمہارے لیے بہتر ہوتا۔ جعدہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی کو لایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلایا گیا کہ اس آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ڈرو نہیں، خوف زدہ مت ہو، اگر تم نے مجھے قتل کرنے کا پرورگرام بنایا تھا،تو اللہ تعالیٰ نے تجھے مجھ پر مسلط نہیں کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(11203)