۔ (۱۱۲۱۲)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جِہَارًا غَیْرَ سِرٍّ یَقُوْلُ: ((إِنَّ آلَ أَبِی فُلَانٍ لَیْسُوْا لِیْ بِأَوْلِیَائ، إِنَّمَا وَلِیِّیَ اللّٰہُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِیْنَ۔)) (مسند احمد: ۱۷۹۵۷)
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مخفی طور پر نہیں، بلکہ برسر عام فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بیشک ابی فلاں کی آل میرے اولیاء نہیںہیں،میرے اولیاء تو اللہ تعالیٰ اور نیک مومن ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(11212)