۔ (۱۱۲۱۴)۔ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: خَرَجَ إِلَیْنَا النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمًا فَنَادٰی ثَلَاثَ مِرَارٍ، فَقَالَ: ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ تَدْرُونَ مَا مَثَلِی وَمَثَلُکُمْ؟)) قَالُوْا: اللّٰہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ، قَالَ: ((إِنَّمَا مَثَلِی وَمَثَلُکُمْ مَثَلُ قَوْمٍ خَافُوْا عَدُوًّا یَأْتِیہِمْ، فَبَعَثُوا رَجُلًا یَتَرَایَا لَہُمْ فَبَیْنَمَا ہُمْ کَذَلِکَ أَبْصَرَ الْعَدُوَّ فَأَقْبَلَ لِیُنْذِرَہُمْ، وَخَشِیَ أَنْ یُدْرِکَہُ الْعَدُوُّ قَبْلَ أَنْ یُنْذِرَ قَوْمَہُ، فَأَہْوٰی بِثَوْبِہِ، أَیُّہَا النَّاسُ أُتِیتُمْ! أَیُّہَا النَّاسُ أُتِیتُمْ!)) ثَلَاثَ مِرَارٍ۔ (مسند احمد: ۲۳۳۳۶)
سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین بار پکار کر فرمایا: لوگو! کیا تم جانتے ہو کہ میری اور تمہاری مثال کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری اور تمہاری مثال ان لوگوں کی سی ہے جو اپنے اوپر حملہ آور دشمن سے خائف ہوںتو وہ کسی کو صورت احوال معلوم کرنے کے لیے بھیجیں، ابھی وہ ادھر جاہی رہا ہو کہ دشمن کو دیکھ لے، وہ قوم کو متنبہ کرنے کے لیے واپس لوٹے اور اسے ڈر ہو کہ اس کے قوم کے پاس پہنچنے سے اور خبر دار کرنے سے پہلے ہی دشمن اس کی قوم تک نہ پہنچ جائے، پس وہ اپنا کپڑا لہرا لہرا کر کہے: لوگو! دشمن آگیا، دشمن تمہارے سرپر چڑھ آیا، (سنبھل جاؤ)۔
Musnad Ahmad, Hadith(11214)