۔ (۱۱۲۵)۔ وَعَنْہُ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُصَلِّی الْعَصْرَ والشَّمْسُ بَیْضَائُ مُحَلِّقَۃٌ فَأَرْجِعُ اِلَی أَہْلِیْ وَعَشِیْرَتِیْ فِیْ نَاحِیَۃِ الْمَدِیْنَۃِ فَأَقُوْلُ: اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَدْ صَلّٰی فَقُوْمُوْا فَصَلُّوْا۔ (مسند أحمد: ۱۲۹۴۲)
سیدنا انسؓ سے ہی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عصر کی نماز پڑھتے، جبکہ سورج سفید اور ہالے والا ہوتا تھا، پس میں اپنے اہل اور رشتہ داروں کی طرف لوٹتا، جو کہ مدینہ کے ایک کونے میں تھے، اور جا کر ان سے کہتا: بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھ لی، تم بھی اٹھو اور نماز پڑھو۔
Musnad Ahmad, Hadith(1125)