Blog
Books



۔ (۱۱۲۲۶)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَالِثٍ) عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ، عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: لَمَّا نَزَلْنَا الْمَدِینَۃَ عَشَّرَنَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَشَرَۃً عَشَرَۃًیَعْنِی فِی کُلِّ بَیْتٍ، قَالَ: فَکُنْتُ فِی الْعَشَرَۃِ الَّتِی کَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِیہِمْ، قَالَ: وَلَمْ یَکُنْ لَنَا إِلَّا شَاۃٌ نَتَحَرّٰی لَبَنَہَا، قَالَ: فَکُنَّا إِذَا أَبْطَأَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم شَرِبْنَا وَبَقَّیْنَا لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَصِیبَہُ، فَلَمَّا کَانَ ذَاتَ لَیْلَۃٍ أَبْطَأَ عَلَیْنَا، فَذَکَرَ نَحْوَہٗوَفِیْہِ: قَالَ(یَعْنِی الْمِقْدَادَ): وَثَبْتُ وَأَخَذْتُ السِّکِّینَ وَقُمْتُ إِلَی الشَّاۃِ قَالَ (یَعْنِی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ): ((مَا لَکَ؟)) قُلْتُ: أَذْبَحُ؟ قَالَ: ((لَا ائْتِنِی بِالشَّاۃِ)) فَأَتَیْتُہُ بِہَا فَمَسَحَ ضَرْعَہَا فَخَرَجَ شَیْئًا ثُمَّ شَرِبَ وَنَامَ۔ (مسند احمد: ۲۴۳۱۹)
۔(تیسری سند) سیدنا مقداد بن اسود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب ہم مدینہ منورہ آئے تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہم میں سے دس دس آدمیوں کو ایک ایک گھرانے کا مہمان بنا دیا، میں ان دس آدمیوں کے گروہ میں تھا، جس میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بھی تھے، ہمارے پاس صرف ایک بکری تھی، ہم اسی کے دودھ کے منتظر رہتے تھے، اگر اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیر ہو جاتی تو ہم دودھ پی لیتے اور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے ان کا حصہ رکھ دیتے۔ ایک رات آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا فی دیر تک تشریف نہ لائے۔ (اس کے بعد حدیث، گزشتہ حدیث کی مانند ہے، البتہ اس طریق میں ہے:) سیدنا مقداد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میں نے چھری لی اور بکری کی طرف چلا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دریافت فرمایا: کیا بات ہے؟ میں نے عرض کیا: میں اسے ذبح کرتا ہوں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، تم اسے ذبح نہ کرو، اسے میرے پاس لائو۔ میں اس کو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس لے آیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے تھنوں کو ہاتھ لگایا، پھر اس سے کچھ دودھ نکالا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وہ دودھ پی کر سو گئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11226)
Background
Arabic

Urdu

English