۔ (۱۱۲۶)۔وعَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ: أَخْبَرَنِیْ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ یُصَلِّی الْعَصْرَ فَیَذْہَبُ الذَّاہِبُ اِلَی الْعَوَالِیْ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَۃٌ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: بَیْضَائُ حَیَّۃٌ۔)) قَالَ الزُّہْرِیُّ: وَالْعَوَالِیْ عَلٰی مِیْلَیْنِ مِنَ الْمَدِیْنَۃِ وَثَلَاثَۃٍ أَحْسَبُہُ، قَالَ: وَأَرْبَعَۃٍ۔ (مسند أحمد: ۱۲۶۷۲)
سیدنا انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نمازِ عصر ادا کرتے، پھر بستیوں کی طرف جانے والا پہنچ جاتا، لیکن ابھی تک سورج بلند (ایک کے مطابق) سفید اور زندہ ہوتا۔ امام زہری نے کہا: یہ بستیاں، مدینہ منورہ سے دو دو ، تین تین اور (خیال ہے کہ راوی نے چار چار کا لفظ بھی بولا) میلوں کے فاصلے پر واقع تھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(1126)