۔ (۱۱۲۲۸)۔ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ أُمَیَّۃَ قَالَ: أَعْطَانِیَ رَسُوْلُ اللّٰہِ یَوْمَ حُنَیْنٍ، وَإِنَّہٗلَأَبْغَضُالنَّاسِإِلَیَّ، فَمَا زَالَ یُعْطِِنِیْ حَتّٰی صَارَ وَإِنَّہٗأَحَبُّالنَّاسِإِلَیَّ۔ (مسند احمد: ۱۵۳۷۸)
سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ مجھے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بہت زیادہ بغض تھا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوۂ حنین کے دن مجھے اس قدر دیا اور عنایت فرماتے گئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب ہو گئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11228)